ایم وائے کے نیوز ٹی وی لاہور سمیت پنجاب بھر کے عوام ان دنوں شدید حبس اور گھٹن زدہ موسم کے باعث سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ مون سون سیزن کے باوجود بارشوں کے وقفے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو بے حال کر کے رکھ دیا ہے۔ ہوا میں نمی کی بڑھتی ہوئی شرح، گرم اور ساکت فضا اور سورج کی تپش نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں ہلکی پھوار جب کہ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے، جس سے موسم میں قدرے بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ لاہور شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کی شرح خطرناک حد تک 65 سے 75 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اس نمی کے سبب شہر میں حبس کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس نے شہریوں کو دن بھر پسینے میں شرابور رکھا ہوا ہے۔
ماہرین صحت نے اس غیر معمولی موسمی صورتحال کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ گرمی اور حبس کے باعث ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو باہر نکلنے سے قبل احتیاطی تدابیر اپنانے، سر ڈھانپ کر رکھنے اور پانی کا وافر استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پنجاب کے دیگر بڑے شہروں بشمول فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور بہاولپور میں بھی اسی قسم کی موسمی صورتحال برقرار ہے۔ شہری بارش کی دعائیں کرتے دکھائی دیتے ہیں تاکہ شدید حبس سے نجات مل سکے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ نیا سلسلہ کل سے شروع ہو کر آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں موسم کی شدت میں واضح کمی متوقع ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ…
سوات کے علاقے میں دریا کے کنارے پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دو معصوم بچوں کی جان چلی گئی،…
لاہور میں 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے…
پشاور میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند…
وفاقی بجٹ 2025 کے بعد پاکستان میں لگژری گاڑیوں کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے، کیونکہ حکومت…
اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)…