راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) – پاک بھارت کشیدگی کے باعث راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے منسوخ کیے گئے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے پیپرز و پریکٹیکل کے لیے نیا امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ سرکلر جاری کر کے طلبہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق، انٹرمیڈیٹ (ایف اے) کا 7 مئی کو ہونے والا اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنسی کا پرچہ اب 16 جون کو لیا جائے گا، جبکہ 9 مئی کو ملتوی ہونے والا ترجمۃ القرآن کا پیپر 31 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔
دوسری جانب، میٹرک کے طلبہ کے لیے بھی نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ 7 مئی کو منسوخ ہونے والے کیمسٹری، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور ٹیلرنگ کے پریکٹیکل اب 27 مئی کو لیے جائیں گے، جب کہ 9 مئی کو منسوخ ہونے والا میٹرک کا پریکٹیکل اب 29 مئی کو لیا جائے گا۔
ایجوکیشن بورڈ کے مطابق تمام امتحانات وہی پرانے امتحانی مراکز پر منعقد کیے جائیں گے تاہم طلبہ کو نئی رول نمبر سلپس جاری کی جائیں گی، جنہیں امتحان کے دن ہمراہ لانا لازمی ہو گا۔ طلبہ اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بورڈ کی ویب سائٹ یا متعلقہ اداروں سے نئی رول نمبر سلپس حاصل کریں اور شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ امتحانات کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
پاکستان کے توانائی بحران کے مستقل حل کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے، تھر کے قیمتی کوئلے…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کے اغواء اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ماتحت عدالت کی جانب سے…
لاہور میں کسٹمز حکام اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف…
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے علاقے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت کے تحت…
نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) بھارتی شوبز انڈسٹری کا سب سے متنازع اور مقبول ریئلٹی شو "بگ…