ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات، پاک افواج کو زبردست خراج تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کے خلاف "معرکہ حق” میں تاریخی فتح کے بعد آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے، جس میں افواج پاکستان کی جرات، مہارت اور دفاعی کامیابی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے قومی عزم اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی اور کہا کہ بھارت کی کھلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار دفاعی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ مزار قائد پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے حاضری دی، پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ لاہور میں مزار اقبال پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے حاضری دی اور خصوصی دعا کرائی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سیکرٹریٹ میں اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پرچم کشائی کی۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھ رہا تھا لیکن افواج پاکستان نے دشمن کو مؤثر جواب دے کر ثابت کیا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ملک کے دیگر حصوں میں بھی یوم تشکر کے سلسلے میں تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں کیپٹن محمد سرور شہید، میجر شبیر شریف شہید، میجر محمد اکرم شہید اور کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزارات پر سلامی اور دعائیہ تقریبات شامل تھیں۔ آزاد کشمیر میں آپریشن "بنیان مرصوص” کی کامیابی پر تعلیمی اداروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں اساتذہ، طلبہ اور عوام نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور "پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔

MYK News

Recent Posts

تھر کے کوئلے کو کراچی پہنچانے کیلئے اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ

پاکستان کے توانائی بحران کے مستقل حل کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے، تھر کے قیمتی کوئلے…

9 گھنٹے ago

لڑکی کے اغواء کے بعد ریپ کے الزام میں ملزم کو دی گئی عمر قید اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کے اغواء اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ماتحت عدالت کی جانب سے…

9 گھنٹے ago

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما کی گاڈی کسٹمز نے ضبط کر لی

لاہور میں کسٹمز حکام اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف…

9 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں خاندانی جھگڑا ہولناک خونریزی میں بدل گیا، بھائی کے ہاتھوں تین افراد قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے علاقے…

10 گھنٹے ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت کے تحت…

10 گھنٹے ago

بگ باس میں پراسرار اموات کا سلسلہ: کیا یہ شو واقعی آسیب زدہ ہے؟

نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) بھارتی شوبز انڈسٹری کا سب سے متنازع اور مقبول ریئلٹی شو "بگ…

12 گھنٹے ago