بھارتی حملے میں بھولاری ایئربیس پر پاکستانی طیارے کو نقصان پہنچا، سابق ایئر مارشل مسعود اختر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سابق ایئر مارشل ریٹائرڈ مسعود اختر نے انکشاف کیا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے میں پاکستان کا ایک قیمتی اے ڈبلیو اے سی ایس (Airborne Warning and Control System) طیارہ بھولاری ایئر بیس پر تباہ ہوا۔

نجی انٹرویو میں ایئر مارشل (ر) مسعود اختر نے بتایا کہ بھارت نے بھولاری ایئربیس پر چار براہموس میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک میزائل ایئربیس کے ہینگر کو جا لگا جہاں یہ جدید طیارہ موجود تھا۔ ان کے مطابق پاکستانی پائلٹس اور عملے نے قیمتی اثاثے بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر چوتھا میزائل نشانہ بن گیا اور اے ڈبلیو اے سی ایس کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب "آپریشن سندور” کے نام سے حملے کا آغاز کیا، جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے دیگر سویلین علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں معصوم بچوں سمیت متعدد شہری شہید ہوئے۔ پاکستان نے ابتدائی طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن جب بھارتی حملے ایئر بیسز تک پہنچے، تو پاک فضائیہ نے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت زبردست جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان کے بھرپور دفاعی ردعمل کے بعد عالمی دباؤ بڑھا اور بالآخر امریکہ کی مداخلت پر چند ہی گھنٹوں میں جنگ بندی کروائی گئی۔ ایئر مارشل مسعود اختر کے مطابق یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ جنگ میں قیمتی اثاثے بھی خطرے میں ہوتے ہیں، تاہم پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی۔

MYK News

Recent Posts

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے پر آئی ایم ایف کا اعتراض

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26…

31 سیکنڈز ago

جن نکالنے کے بہانے جنسی ہراسانی جعلی پیر گرفتار

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک جعلی پیر کو دم درود اور جنات نکالنے…

21 منٹس ago

تشدد کی ویڈیو وائرل، پھر صلح: ٹک ٹاکر رجب بٹ کا معاملہ نیا موڑ لے گیا

لاہور (ایم وائے کے نیوز) معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے جب سوشل…

3 گھنٹے ago

پی آئی اے نے سب کو حیران کر دیا اربوں کے اخراجات کے باوجود منافع

کراچی (ایم وائے کے نیوز) کئی سالوں سے قومی خزانے پر بوجھ سمجھی جانے والی قومی ایئر لائن پی آئی…

6 گھنٹے ago

ٹرمپ کی 150 ممالک کو وارننگ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے 150 ممالک کو واضح وارننگ دے دی ہے کہ…

14 گھنٹے ago

لاہور: کلمہ فلائی اوور پر رکشہ اور لوڈر میں تصادم، ٹریفک جام

لاہور (ایم وائے کے نیوز) کلمہ فلائی اوور پر مسافر رکشہ اور لوڈر گاڑی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے…

19 گھنٹے ago