وفاقی کابینہ کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6ادارے بند، 4 کے انضمام کی منظوری

چھ ادارے کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے چھ اداروں کو بند کرنے اور چار کو باہم ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق چھ ادارے کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ مختلف اداروں کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے عملدرآمد کا پلان 20 جنوری تک شیئر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نسٹ کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے دنیا کی 100 بہترین جامعات میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال کے اندر خود کفیل بننے کا منصوبہ فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید برآں، کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ اور پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیک کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ انضمام کی تجویز دی گئی ہے۔
پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان حلال اتھارٹی اور پاکستان کونسل فار سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی سے جائزہ لینے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے عملے کی شرح میں نصف تک کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago