راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں منگل کی صبح ہونے والی موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا اور کئی روز سے جاری شدید گرمی و حبس کا زور توڑ دیا۔ شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو سکھ کا سانس لیتے ہوئے خوشی سے سراہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ شمس آباد میں 15 ملی میٹر اور سید پور کے علاقے میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد گرمی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ ہواؤں کے چلنے سے حبس میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔

محکمہ واسا راولپنڈی نے بتایا کہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ تاحال معمول کے مطابق ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ ادارے کے مطابق نشیبی علاقوں میں عملہ اور نکاسی آب کی مشینری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ رین ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ادھر کراچی کے علاقوں میں بھی صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم شہرِ قائد میں ابھی مکمل بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں متوقع ہیں، جن سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago