لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

 

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہوچکے ہیں، جبکہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل کیے جاچکے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق ایک لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو قرض کی دوسری قسط بھی جاری کردی گئی ہے، جبکہ 62 ہزار 600 گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہے ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 22 ارب 29 کروڑ روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہوچکی ہیں، جبکہ درخواست دہندگان کو ایک ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: پاکستان کے مجموعی سرکاری اور حکومتی ضمانتوں کے حامل قرضوں میں ایک سال کے دوران 62.1 کھرب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

  وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران…

39 منٹس ago

راولپنڈی: گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار کرلی گئی۔

  راولپنڈی پولیس کے مطابق گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے…

1 گھنٹہ ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔

  اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری سالک کے پاس الزامات کے ثبوت…

1 گھنٹہ ago

ملک میں آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ زیر غور ہے۔

  جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت پر 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف پر عائد 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔…

6 دن ago