اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر راج واپس لینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 70 ایم این ایز اور سینیٹرز نے شرکت کی، جبکہ پارلیمانی پارٹی نے قیادت اور دونوں اپوزیشن لیڈرز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی شدید مذمت کی گئی اور گورنر راج سے پیدا ہونے والے خلا پر بھی غور کیا گیا۔ اس حوالے سے سفارشات دونوں اپوزیشن لیڈرز کو بھجوا دی گئی ہیں، جن کی منظوری کے بعد انہیں حتمی شکل دی جائے گی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر راج رول بیک کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ 28ویں ترمیم ایجنڈے میں شامل تھی نہ اس پر کوئی بحث ہوئی، اس حوالے سے کوئی فیصلہ یا تجویز سامنے نہیں آئی۔ پارٹی کا مؤقف پہلے ہی واضح ہے کہ متنازع قانون سازی سے گریز کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جلد بازی میں قانون سازی سے مزید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ عوام کی مرضی کے بغیر صوبوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، نئے صوبے بنانے کا فیصلہ عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے جبکہ صوبوں کے معاملے پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔
جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان…
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف پر عائد 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔…
راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ…
اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع…
لاہور: جوہر ٹاؤن میں بائیک رائیڈر کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش پر خاتون نے…