تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ کیوی کھلاڑی نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ نیوزی لینڈ اسکواڈ میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس شامل ہیں۔ ٹیم 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، جبکہ 8 فروری کو پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔
تین ملکی سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لے گی، اور وہ اس ایونٹ کے لیے پاکستان پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…
اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…