Categories: کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فتح کے بعد روہت شرما کامیاب کپتانوں کے کلب میں شامل

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کامیابی حاصل کرکے خود کو کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شامل کرلیا۔ بھارت نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ روہت شرما نے عمران خان، رکی پونٹنگ اور ایم ایس دھونی جیسے لیجنڈری کپتانوں کی فہرست میں جگہ بنالی جن کی قیادت میں ٹیموں نے کم از کم پانچ یا اس سے زیادہ ٹیموں کے بڑے ٹورنامنٹس میں فتح حاصل کی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 سمیت  روہت شرما کی قیادت میں بھارت 4 بڑے ٹورنامنٹ جیت چکا ہے جن میں ایشیا کپ 2018، ایشیا کپ 2023 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 شامل ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان عمران خان  نے آسٹریلیشیا کپ 1986، نہرو کپ 1989، آسٹریلیشیا کپ 1990، اور ورلڈکپ 1992 میں فتح حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ  نے ورلڈکپ 2003، چیمپئنز ٹرافی 2006، ورلڈکپ 2007، چیمپئنز ٹرافی 2009 جیتی ہے۔ بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2007، ورلڈکپ 2011، چیمپئنز ٹرافی 2013، ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2016 بھارت جیت چکا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی پر روہت شرما کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ وہ آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے کپتان بن گئے۔ ان سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے کپتان کلائیو لائیڈ (ویسٹ انڈیز) – ورلڈکپ 1975، رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) – ورلڈکپ 2003 اور ایم ایس دھونی (بھارت) – ورلڈکپ 2011 شامل ہیں

MYK News

Recent Posts

لندن میں یوٹیوبر رجب بٹ پر مبینہ قاتلانہ حملہ، ویڈیو منظرِ عام پر

لندن: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں اُن پر ایک شدید اور خطرناک…

1 ہفتہ ago

بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستانی شہری سرحد پر پھنس گئے

لاہور / نئی دہلی (ویب ڈیسک) — بھارت کی جانب سے اچانک اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان واپس…

2 ہفتے ago

دبئی ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار — اصل کہانی سامنے آگئی

دبئی اور لاہور (ویب ڈیسک) — ٹک ٹاک کی دنیا میں شہرت پانے والے مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو…

2 ہفتے ago

پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

پنجاب حکومت نے سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے…

2 ہفتے ago

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے

ویٹی کن سٹی کے اعلامیے کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر…

2 ہفتے ago

اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو ہاسٹل میں اس کی رومیٹس کے سامنے گولی مار قتل کر دیا گیا

اسلام آباد کے پوش علاقے جی-10 میں قائم ایک نجی ہاسٹل میں اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان فیروز…

2 ہفتے ago