Categories: کھیل

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے نمبر 1 بیٹسمین بن گئے

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدھ کے روز T20 ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ نمیبیا میچ کے دوران شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی 0T2 بیٹنگ رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچ گئے۔

جاری آئی سی سی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی لگاتار دو نصف سنچریوں نے انہیں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑنے اور بلے بازوں میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔

بابر، جنہوں نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف 51 اور نمیبیا کے خلاف 70 رنز بنا کر پا کستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچادیا ہے، اپنے کیریئر میں چھٹی بار رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

27 سالہ نوجوان نے پہلی بار 28 جنوری 2018 کو ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ وہ اس وقت ون ڈے میں بھی نمبر 1 پر ہیں۔

بابر کے 834 ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد اسے ڈیوڈ ملان سے 36 پوائنٹس آگے ہے، لیکن ان کے کیریئر کے بہترین 896 ریٹنگ پوائنٹس ہیں – جو 5 مئی 2019 کو کارڈف میں انگلینڈ کے خلاف 65 رنز بنانے کے بعد حاصل ہوئی۔

ڈیوڈ ملان گزشتہ سال 29 نومبر سے آئی سی سی کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

Recent Posts

شوبز میں ننگا پن کو آزادی سمجھ بیٹھی تھی، ثناء خان

شوبز میں ننگا پن کو آزادی سمجھ بیٹھی تھی، ثناء خان بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ و ماڈل…

6 گھنٹے ago

واٹس ایپ میں رنگین چیٹنگ نئے تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع

واٹس ایپ میں رنگین چیٹنگ نئے تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے…

7 گھنٹے ago

پیشاب میں کیڈمیئم کی زائد مقدار سے دماغی صحت کو شدید خطرہ: تحقیق

پیشاب میں کیڈمیئم کی زائد مقدار سے دماغی صحت کو شدید خطرہ: تحقیق حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ…

7 گھنٹے ago

نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعد گونج اٹھی

نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعد گونج اٹھی لاہور: دنیا کے مشہور قوال نصرت فتح علی خان…

8 گھنٹے ago

بنگلادیشی بلے باز شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی

بنگلادیشی بلے باز شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی نئی دہلی: بنگلادیش کے تجربہ کار…

9 گھنٹے ago

قاضی فائز آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے، عمران خان

قاضی فائز آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے، عمران خان راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم…

9 گھنٹے ago