Categories: کھیل

بھارت کو ایشیاءکپ کے پاکستانی بائیکاٹ کا خدشہ

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم نہ بھیجی تو پاکستان بھی شیڈول اگلے 3 ٹورنامنٹس کھیلنے سے انکار کرسکتا

بھارت کو ایشیاءکپ کے پاکستانی بائیکاٹ کا خدشہ

لاہور :بھارت کو ایشیاکپ کے حوالے سے پاکستانی بائیکاٹ کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تشویش ہے کہ اگر وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم نہ بھیجے تو پاکستان بھی بھارت میں شیڈول آئندہ تین ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ
کر سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک اعلیٰ بورڈ عہدیدار نے کہا ہے کہ حکومت سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں آئی سی سی کو ہمارے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا پڑ سکتے ہیں۔پاکستان کو اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے
اور بھارت نے اس بار بھی شرکت سے بچنے کے لیے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی بورڈ کو یہ بھی خدشہ ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم نہ بھیجے تو پاکستان بھی بھارت میں شیڈول ایشیا کپ، ویمنز ورلڈ کپ اور 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر سکتا ہے۔گذشتہ برس پاکستان نے ایشیا کپ کیلئے
بھارت جانے سے انکار کیا تھا جس پر پی سی بی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم نہ بھیجنے کی دھمکی دی تھی، مگر وہ دھمکی پوری نہیں ہوئی۔ اس بار بی سی سی آئی کو خطرہ ہے کہ پاکستان اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے
ہوئے ایک بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا کہ اگر ہم پاکستان نہیں جاتے تو پاکستان ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کر سکتا ہے، لیکن پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ یہ بی سی سی آئی کے اختیار میں نہیں ہے۔ ٹیم بھیجنے کیلئے حکومتی منظوری درکار ہوتی ہے

اور ہم چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی حکومت سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ اگر حکومت کی کلیئرنس نہیں ملی تو آئی سی سی کو ہمارے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا ہوگا، کیونکہ ہم ایک حکومتی ادارہ ہیں اور احکامات کے پابند ہیں۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago