"ورلڈ چیمپئن شپ میرا اگلا ہدف ہے۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مداحوں کی بڑی تعداد پھول لے کر ان کے استقبال کے لیے موجود تھی جبکہ "ارشد ندیم زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔

ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک حقیقی رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد کی کامیابی سے ملک بھر میں کھیلوں کا جذبہ دوبارہ زندہ ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے اپنی شاندار کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم، میڈیا اور کوچز کا دل سے شکر گزار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایشیئن چیمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنا میرے لیے اعزاز ہے۔ لیکن میری نظریں اب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر ہیں اور ان شاء اللہ وہاں بھی گولڈ میڈل جیتوں گا۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایتھلیٹکس کے فروغ کے لیے قومی سطح پر مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے۔ ارشد ندیم نے پاک افواج سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، اور پاکستان کی عزت اور وقار کے لیے ہر میدان میں لڑیں گے۔”

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

2 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

2 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

2 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

2 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

2 مہینے ago