لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، اور اس بار شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک تاریخی سرپرائز بھی رکھا گیا ہے۔ پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی شائقین کے لیے میچز کو زیادہ دلچسپ اور قابلِ فہم بنانا ہے۔
پی ایس ایل 10 کے انگریزی کمنٹری پینل میں بھی کئی معروف ملکی و غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کپتان سر ایلسٹر کُک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ بنیں گے، جبکہ رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل بھی اپنی جوشیلی آوازوں کے ساتھ میدان میں ہوں گے۔ کمنٹری پینل میں آسٹریلیا کی سابق ویمن کرکٹر لیزا اسٹالکر، جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی، مارک نکولس، مارٹن گپٹل، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین جیسے نامور مبصرین بھی شامل ہوں گے۔ بازید خان، عروج ممتاز اور اطہر علی خان جیسی معروف شخصیات بھی شائقین کو تجزیوں سے محظوظ کریں گی۔ میچز کے دوران ایرن ہالینڈ اور زینب عباس بطور پریزینٹرز ذمہ داریاں نبھائیں گی۔
یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے مقابلے 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے، جس میں دنیا بھر کے اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) – 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر فضائی…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) – پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ جنگی…
کراچی (ایم وائے کے نیوز) – شہر قائد میں دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) – شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سکول…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) – پاک بھارت کشیدگی کے باعث راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب…
میکسیکو سٹی (ایم وائے کے نیوز) – سوشل میڈیا کی دنیا ایک اور ہولناک واقعے سے دہل گئی ہے، جہاں…