گوگل پاسورڈ مینیجر اپڈیٹ، پاس ورڈ کا خاتمہ قریب ہے؟
گوگل پاسورڈ مینیجر اپڈیٹ، پاس ورڈ کا خاتمہ قریب ہے؟
کیلیفورنیا: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کی ڈیجیٹل سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک بڑی اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت گوگل پاس ورڈ مینیجر کے ذریعے صارفین پاس کیز کا استعمال کرکے مختلف ڈیوائسز پر بغیر پاسورڈ کے سائن ان کر سکیں گے۔ یہ اپڈیٹ پاس ورڈ کے خاتمے اور پاس کیز کو ڈیجیٹل سکیورٹی کے نئے معیار کے طور پر پیش کرتی ہے۔
اب تک گوگل کے پاس ورڈ مینیجر میں صارفین صرف اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پاس کیز محفوظ کر سکتے تھے، جس سے ان کا استعمال محدود تھا۔ اگر صارفین کو کسی دوسری ڈیوائس پر پاس کی استعمال کرنی ہوتی تو انہیں کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اس نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈرائیڈ پر براہ راست پاس کیز محفوظ کر سکیں گے، جبکہ کروم او ایس کے لیے فی الحال یہ اپڈیٹ بیٹا ٹیسٹ کے مرحلے میں ہے۔
آئی او ایس سپورٹ بھی جلد آنے کی توقع ہے، جس سے ایپل ڈیوائسز کے صارفین بھی اس نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایک بار پاس کی محفوظ ہونے کے بعد، یہ گوگل پاس ورڈ مینیجر کے ذریعے خود بخود دیگر ڈیوائسز سے منسلک ہو جاتی ہے۔
گوگل نے اپنے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ یہ نئی اپڈیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، یعنی اس ڈیٹا کو کسی بھی شخص کے لیے چوری کرنا یا رسائی حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔ پاس کیز کا بنیادی مقصد صارفین کو پاس ورڈز کے استعمال سے نجات دینا ہے اور انہیں ایک زیادہ محفوظ اور آسان طریقے سے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
پاس کی ایک ڈیجیٹل کریڈینشیل ہے جو صارفین کو اپنے اکاؤنٹس میں پاس ورڈ کے بغیر سائن ان کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ سسٹم نہ صرف سکیورٹی کو بہتر بناتا ہے بلکہ صارفین کے لیے سائن ان کا عمل بھی آسان کرتا ہے۔ گوگل نے گزشتہ برس سے اپنے سافٹ ویئر سوٹ میں پاس کیز کو استعمال کرنا شروع کیا تھا اور اب اسے مزید وسیع پیمانے پر فراہم کرنے جا رہا ہے۔
یہ اپڈیٹ گوگل کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت وہ دنیا کو پاس ورڈ فری سکیورٹی کی جانب لے جانا چاہتا ہے۔ گوگل کے مطابق، پاس کیز صارفین کو نہ صرف روایتی پاس ورڈ کے مقابلے میں زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ یہ ہیکرز اور فشنگ اٹیکس کے خلاف بھی ایک مضبوط دفاع ثابت ہوں گی۔
گوگل کے اس اقدام سے یہ امکان ہے کہ دیگر ٹیکنالوجی کمپنیز بھی مستقبل میں اسی طرز پر پاس ورڈ سے دور ہٹ کر پاس کیز یا دیگر جدید طریقہ کار اپنائیں گی۔
کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے…
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…