بھارتی ڈیجیٹل نیوز اداروں کا اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر

اوپن اے آئی ان کا کاپی رائٹ مواد اجازت کے بغیر استعمال کر رہا ہے۔

بھارتی ڈیجیٹل نیوز اداروں کا اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ

بھارت میں 20 سے زیادہ ڈیجیٹل نیوز اداروں نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ان اداروں کا الزام ہے کہ اوپن اے آئی ان کا کاپی رائٹ مواد اجازت کے بغیر استعمال کر رہا ہے، جو ان کے حقوق کے لیے خطرہ ہے۔ 135 صفحات پر مشتمل مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اوپن اے آئی نے کئی ممالک کے میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری کی، لیکن بھارتی اداروں کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

مقدمہ دائر کرنے والوں میں بھارت کے بڑے صنعتکاروں گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کے میڈیا گروپس، انڈین ایکسپریس اور ہندوستان ٹائمز شامل ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نے سب سے پہلے پچھلے سال اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے باہر کام کرتی ہے، اس لیے بھارتی عدالت کو ان کے خلاف مقدمہ سننے کا اختیار نہیں۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ ان کا اے آئی ماڈل انٹرنیٹ پر موجود عوامی مواد کا استعمال کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے علاوہ کئی دوسرے ممالک میں بھی اوپن اے آئی پر اسی طرح کے مقدمے کیے جا چکے ہیں، جن میں میڈیا ادارے، مصنفین اور موسیقار شامل ہیں، جو اپنے کاپی رائٹ کام کے بغیر اجازت استعمال کیے جانے پر ناراض ہیں۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago