اگر آپ ایک گھنٹہ تک پلکیں نہ جھپکائیں تو آپ کی آنکھوں کے ساتھ کیا ہوگا؟
ہم میں سے اکثر نے بچپن میں دوستوں یا بہن بھائیوں کے ساتھ بغیر پلک جھپکائے گھورنے کا کھیل کھیلا ہوگا، لیکن کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ واقعی ایک گھنٹہ تک پلکیں نہ جھپکائیں تو کیا ہو سکتا ہے؟
اگر چند سیکنڈ تک پلک نہ جھپکنا ہماری آنکھوں کی نمی کم کر سکتا ہے، تو اگر آپ گھنٹوں تک پلکیں نہ جھپکائیں تو آپ کی آنکھوں کی حالت کس قدر خراب ہو سکتی ہے؟
ایک یوٹیوب ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ پلکیں نہ جھپکائیں تو 30 سیکنڈ کے اندر آپ کی آنکھ کی نمی بخارات کی صورت میں ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔
کچھ منٹوں کے بعد، آپ کی آنکھ کی سطح کی پہلی تہہ بالکل خشک ہو جائے گی، کیونکہ یہ نمی سے اپنے آپ کو ڈھانپنے کے لیے پلکوں پر انحصار کرتی ہے۔
تقریباً 10 منٹ بعد آپ کی نظر دھندلا جائے گی کیونکہ آنکھ کی سطح پر موجود نمی کی تہہ خراب ہو جائے گی۔
اگر آپ پلکیں جھپکانا مکمل طور پر بند کر دیں تو کچھ گھنٹوں میں تمام نمی ختم ہو جائے گی، جس سے cornea کو شدید نقصان پہنچے گا، اور آپ کی نظر متاثر ہو سکتی ہے۔
اس لیے پلک جھپکنا ہماری آنکھوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان نے اپنے دفاعی ردعمل کے طور پر داغے گئے الفتح میزائل کو…
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کی حالیہ جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے آخرکار اپنے متعدد فضائی اڈوں پر…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — پاک فوج کے سابق کور کمانڈر کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے بھارت…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی ملٹری…
نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان کی جانب سے مار گرائے گئے دوسرے بھارتی رافیل طیارے کی بھی…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں…