آٹھ ماہ بعد سمندر سے نکالا گیا کیمرا بالکل صحیح حالت میں برآمد
کینیڈا کے وکٹوریا ساحل پر سمندر میں گرنے والا ایک کیمرا 8 ماہ بعد غوطہ خور نے ڈھونڈ نکالا۔ طویل عرصے تک پانی میں رہنے کے باوجود کیمرے میں موجود ویڈیوز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
غوطہ خور کین کیئلے نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اوگڈن پوائنٹ پر غوطہ خوری کر رہے تھے جب انہیں پانی کی سطح سے 30 فٹ نیچے گو پرو کیمرا ملا۔ انہوں نے دیکھا کہ کیمرے میں پانی گھس گیا تھا، لیکن اس میں موجود ایس ڈی کارڈ بالکل ٹھیک تھا اور اس پر کئی ویڈیوز محفوظ تھیں۔ ان ویڈیوز میں کیمرا مالک کے پانی میں گرنے کا منظر بھی شامل تھا۔
کین نے بتایا کہ جب کیمرا پانی میں گرا تو اس کا منہ اوپر کی طرف تھا۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھوڑی دیر بعد کیمرے کے قریب ایک کیکڑا بھی آیا۔
کین نے کیمرا مالک کو تلاش کرنے کے لیے کچھ ویڈیوز اور اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔ ان کی پوسٹ وائرل ہوئی اور آخرکار کیمرا اپنے مالک کی والدہ تک پہنچ گیا۔
کیمرا مالک شے لیلر نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ویڈیو میں ان کی آواز پہچان لی۔ بعد میں کین اور شے کی ملاقات ہوئی، اور کین نے کیمرا اور ایس ڈی کارڈ شے کو واپس کر دیا۔
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…