سابق گرل فرینڈ کا ’’نام‘‘ میاں بیوی کے درمیان شدید اختلافات کا باعث

خاتون نے اپنی پیدا ہونے والی بیٹی کے نام کے انتخاب پر شوہر کی جانب سے دی گئی تجویز پر سخت اعتراض کیا

سابق گرل فرینڈ کا ’’نام‘‘ میاں بیوی کے درمیان شدید اختلافات کا باعث

ُ(نیٹ نیوز)ایک حاملہ خاتون نے اپنی پیدا ہونے والی بیٹی کے نام کے انتخاب پر شوہر کی جانب سے دی گئی تجویز پر سخت اعتراض کیا، جس کے بعد اُن کے درمیان اختلافات نے جنم لیا۔ خاتون نے ریڈٹ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلات شیئر کیں، جس میں اس نے اپنے شوہر کی غیر متوقع تجویز کو افسوس ناک قرار دیا۔
23 سالہ خاتون نے بتایا کہ اُن کی شادی کو دو سال ہوچکے ہیں اور وہ اپنی پہلی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سن کر بے حد خوش تھیں لیکن جب اُن کے شوہر نے بچی کے نام کے حوالے سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے نام تجویز کیے تو ان کی خوشی ماند پڑ گئی۔ خاتون نے مزید لکھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہونے والی ہے تو شوہر نے اُس بچی کا نام اپنی سابقہ محبوبہ کے نام پر رکھنے کی ضد شروع کردی۔
خاتون کے مطابق ان کے شوہر اب بھی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے لیے جذبات رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا نام بھی اُسی کے نام پر رکھنا چاہتے ہیں۔ شوہر نے یہ پیشکش کی کہ وہ ان کے دوسرے بچے کا نام خود چُن سکتی ہیں، لیکن خاتون اس پر سخت برہم ہوگئیں اور اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔
خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اُن کے شوہر کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اپنی سابقہ محبوبہ کے نام پر بیٹی کا نام رکھنے کے بارے میں کیوں حساس ہیں۔ اس صورتحال سے خاتون کو شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے، اور انہوں نے شوہر کے اس رویے کو بے حسی کا مظہر قرار دیا۔

web

Recent Posts

نارنگ منڈی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس…

1 منٹ ago

بھارت نے بحری محاذ پر دباؤ بڑھا دیا، بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا: برطانوی اخبار

اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…

1 گھنٹہ ago

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…

10 گھنٹے ago

"رات فخر سے سوئے، صبح تماشہ بنے”: بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر عوام کا شدید ردعمل

نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…

10 گھنٹے ago

پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل

نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…

10 گھنٹے ago

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…

15 گھنٹے ago