سوشل میڈیا پر انوکھی ڈش نے سب کو حیران کر دیا
بریانی اور آئس کریم، یہ دونوں دنیا کے پسندیدہ کھانے ہیں، لیکن جب ان کو ایک ساتھ پیش کیا جائے تو یہ کیسا لگے گا؟ یہی سوال حال ہی میں وائرل ہونے والی "آئس کریم بریانی” نے سب کے ذہنوں میں پیدا کیا ہے۔
یہ منفرد ڈش ممبئی کی رہائشی حنا کوثر راد نے بنائی، جو بیکنگ اکیڈمی کی مالک ہیں۔ حنا نے اپنی اکیڈمی کے سات روزہ بیکنگ کورس کے اختتام پر جشن مناتے ہوئے اس دلچسپ فیوژن ڈش کو سب کے سامنے پیش کیا۔
ایک وائرل ویڈیو میں حنا کو دو بڑی دیگوں کے ساتھ کھڑے دکھایا گیا ہے، جن میں سے ایک میں اسٹرابیری آئس کریم اور دوسری میں بریانی موجود ہے۔ ویڈیو میں وہ دیگ کا ڈھکن اٹھا کر دونوں چیزوں کا امتزاج دکھاتی ہیں، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
یہ منفرد تجربہ کچھ لوگوں کو دلچسپ لگا، جبکہ کچھ نے اسے کھانے کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ لیکن چاہے اسے پسند کریں یا نہ کریں، آئس کریم بریانی نے کھانے کی دنیا میں تخلیقی تجربات کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔
یہ ڈش انٹرنیٹ پر کھانے کے ان عجیب و غریب رجحانات میں شامل ہو گئی ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…
اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…