بیٹی کے لیے بھارت سے امریکا کھانا بھیجنے والی خاتون ڈیڑھ کروڑ سے محروم

خاتون کو کورئیر کمپنی کے نام پر ایک کال موصول ہوئی

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک 78 سالہ بزرگ خاتون اپنی بیٹی کے لیے کھانا بھیجتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے سائبر فراڈ کا شکار ہوگئیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نے امریکا میں مقیم اپنی بیٹی کے لیے کورئیر کے ذریعے کھانا بھیجا۔ اگلے دن خاتون کو کورئیر کمپنی کے نام پر ایک کال موصول ہوئیبیٹی کے لیے بھارت سے امریکا کھانا بھیجنے والی خاتون ڈیڑھ کروڑ سے محروم

 

۔ کال کرنے والے شخص نے خاتون پر الزام لگایا کہ ان کے پارسل میں کھانے کے علاوہ غیر قانونی اشیاء، جیسے آدھار کارڈ، ختم شدہ پاسپورٹ، کریڈٹ کارڈز، اور 2000 امریکی ڈالر بھی موجود ہیں۔

 

فراڈیوں نے خاتون کو مزید ڈرایا کہ وہ اس سازش میں اکیلی نہیں بلکہ دو اور افراد بھی ملوث ہیں۔ قانونی اہلکار بن کر کئی لوگوں نے خاتون سے رابطہ کیا، حتیٰ کہ پولیس کی وردیاں پہن کر ویڈیو کالز کیں اور جعلی وارنٹ گرفتاری بھی دکھائے۔

 

دباؤ میں آ کر بزرگ خاتون نے اپنی بینک تفصیلات فراڈیوں کو فراہم کر دیں، جس کے بعد انہوں نے خاتون کے اکاؤنٹس سے ڈیڑھ کروڑ روپے نکال لیے۔

 

بعد میں، جب خاتون نے یہ واقعہ اپنے رشتے داروں کو بتایا تو انہیں احساس ہوا کہ وہ سائبر فراڈ کا شکار ہو چکی ہیں۔ انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، لیکن ملزمان تاحال پکڑے نہیں

جا سکے۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago