امریکا میں ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑا کرنے کے بعد پرواز کے ایمرجنسی دروازے کو کھولنے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔
یہ واقعہ امریکی شہر بوسٹن کے لوگن ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں ٹیکسنگ کے دوران پورٹو ریکو کے ایک مسافر نے طیارے کا دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
اس مسافر نے اپنی گرل فرینڈ سے مبینہ طور پر بحث کے بعد ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی، تاہم ایک اور مسافر نے اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس شخص کا نام مورالز ٹوریز بتایا گیا ہے، جس کی وجہ سے ایمرجنسی سلائیڈ کھل گئی۔ اس واقعے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ایک عینی شاہد کے مطابق، مورالز ٹوریز اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑ رہے تھے جب اچانک انہوں نے پورٹو ریکو کے شہر سان ژوان جانے والی فلائٹ 161 کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا۔
میساچوسیٹس اسٹیٹ پولیس مقامی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 25 منٹ پر موقع پر پہنچی اور مورالز کو گرفتار کر لیا۔
مسافر فریڈ وائن کا کہنا تھا کہ بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ ان کے پیچھے بیٹھے تھے اور لڑائی کر رہے تھے۔ لڑکا غصے میں آ کر ایمرجنسی دروازہ کھولنے میں کامیاب ہو گیا، لیکن ایک ایف بی آئی اہلکار نے اس کو پکڑ کر ہتھکڑی لگا دی۔ تھوڑی دیر بعد ریاستی پولیس آئی اور ملزم کو اپنے ساتھ لے گئی۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم کو عدالت سے ضمانت مل چکی ہے
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…