Categories: ورلڈ

بھارتی وزیر اور اداکارہ نے مدینہ کا دورہ کیا

بھارتی اداکارہ سمرتی ایرانی نے  دورہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں

بھارتی وزیر اور اداکارہ نے مدینہ کا دورہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دورے میں  اداکارہ سمرتی ایرانی کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن بھی اعلیٰ حکام سمیت  موجود ہیں۔بتایا گیا کہ بھارتی وفد نے سعودی حکام سے ملاقات میں حج 2024 سے متعلق ویزہ پالیسی اور سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

معاہدے کے مطابق طے پایا ہے کہ  بھارت کا حج کوٹا 1 لاکھ 75 ہزار اور 25 ہے جن میں سے  35 ہزار 5 عازمین حج گروپ آپریٹرز جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 20 حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر مقدس طے کریں گے۔بھارتی اداکارہ سمرتی ایرانی نے  دورہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں اور لکھا کہ مدینے کے مقدس مقامات کا دورہ  میرے لیے تاریخی سفر تھا۔  انہوں نے کہا کہ مدینہ اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے جس میں مسجد نبوی، احد کے پہاڑ اور اسلام کی پہلی مسجد قبا ہے جن کے اطراف کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سمرتی ایرانی نے سعودی حکام کے شکریہ ادا کیا۔

web

Recent Posts

دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہیں، پاک بحریہ کا دوٹوک اعلان

کراچی  (ایم وائے کے نیوز) — پاک بحریہ نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے…

47 منٹس ago

نارنگ منڈی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس…

3 گھنٹے ago

بھارت نے بحری محاذ پر دباؤ بڑھا دیا، بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا: برطانوی اخبار

اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…

4 گھنٹے ago

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…

13 گھنٹے ago

"رات فخر سے سوئے، صبح تماشہ بنے”: بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر عوام کا شدید ردعمل

نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…

13 گھنٹے ago

پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل

نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…

13 گھنٹے ago