ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت اور اذان
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل چرچ میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام مذاہب کے لوگ شریک تھے۔ مسلمانوں کی نمائندگی دی نیشنز مسجد کے امام ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد فراسر نے سورہ الحدید کی آیات 4 سے 7 کی تلاوت کی۔ ان آیات میں اللہ کی قدرت، آسمانوں اور زمین کی تخلیق، اور انسان کے اعمال پر اللہ کے علم کا ذکر کیا گیا ہے۔
ترجمہ:
"اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا، پھر عرش پر قائم ہوا۔ وہ جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتا ہے، جو نکلتا ہے، جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے۔ اور وہ جہاں تم ہو، تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے۔
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور تمام معاملات اسی کی طرف لوٹتے ہیں۔ وہ رات اور دن کو ایک دوسرے میں شامل کرتا ہے اور دلوں کے راز خوب جانتا ہے۔
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جو اللہ نے تمہیں دیا ہے۔ جو لوگ ایمان لائے اور خرچ کیا، ان کے لیے بڑا اجر ہے۔”
قرآن پاک کی تلاوت کے بعد دی نیشنز مسجد کے مؤذن ڈاکٹر شیخ اکبر شریف نے اذان دی۔
تقریب میں شریک تمام افراد، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل تھے، نے تلاوت اور اذان کو خاموشی اور ادب کے ساتھ سنا۔
یہ دعائیہ تقریب مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی، اور مسلمانوں کی شرکت نے اس تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…