چوری کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے 21 کروڑ کے ہیرے نگل لیے۔

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک شخص نے گرفتاری سے بچنے کے لیے 21 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہیرے نگل لیے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ جیتھن لارنس گلائیڈر نے 26 فروری کو اورلینڈو کے ایک شاپنگ مال سے 769,000 ڈالر (تقریباً 21 کروڑ 25 لاکھ روپے) مالیت کے ہیروں کی بالیوں کے دو جوڑے چوری کیے۔

چوری کے بعد جیتھن فرار ہوگیا، لیکن پولیس نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے ایک سڑک پر اسے گرفتار کر لیا۔ تاہم، جب تلاشی لی گئی تو پولیس کو اس کے پاس سے کوئی ہیرے برآمد نہیں ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، دورانِ تفتیش جیتھن نے عجیب انداز میں کہا، "کیا مجھے میرے پیٹ میں کچھ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا جا رہا ہے؟” اس بیان کے بعد پولیس کو شبہ ہوا اور ملزم کا ایکسرے کروایا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ اس کے نظامِ ہاضمہ میں کوئی چیز موجود ہے۔  حکام کا ماننا ہے کہ یہ وہی قیمتی ہیرے ہو سکتے ہیں جو جیتھن نے چوری کیے تھے۔ اب پولیس ملزم کے جسم سے ہیروں کو قدرتی طور پر نکالنے کے انتظامات کر رہی ہے، جبکہ جیتھن اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

MYK News

Recent Posts

لندن میں یوٹیوبر رجب بٹ پر مبینہ قاتلانہ حملہ، ویڈیو منظرِ عام پر

لندن: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں اُن پر ایک شدید اور خطرناک…

8 گھنٹے ago

بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستانی شہری سرحد پر پھنس گئے

لاہور / نئی دہلی (ویب ڈیسک) — بھارت کی جانب سے اچانک اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان واپس…

4 دن ago

دبئی ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار — اصل کہانی سامنے آگئی

دبئی اور لاہور (ویب ڈیسک) — ٹک ٹاک کی دنیا میں شہرت پانے والے مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو…

1 ہفتہ ago

پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

پنجاب حکومت نے سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے…

1 ہفتہ ago

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے

ویٹی کن سٹی کے اعلامیے کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر…

1 ہفتہ ago

اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو ہاسٹل میں اس کی رومیٹس کے سامنے گولی مار قتل کر دیا گیا

اسلام آباد کے پوش علاقے جی-10 میں قائم ایک نجی ہاسٹل میں اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان فیروز…

1 ہفتہ ago