پاکستان کی حمایت پر بھارت میں 3ملکوں کیخلاف ’’بائیکاٹ مہم‘‘ شروع

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) — پاکستان کی حمایت کرنا بعض ممالک کے لیے مہنگا پڑ گیا۔ بھارت میں پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے دوران چین، ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کے بعد ان ممالک کے خلاف شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ بھارت میں عوامی سطح پر بائیکاٹ مہم کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان ممالک کے خلاف سخت مہم جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی فلم انڈسٹری کی ورکرز یونین نے باقاعدہ طور پر پروڈیوسرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلموں کی شوٹنگ کے لیے ترکیہ کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کریں۔ اس مطالبے کے بعد کئی فلم سازوں نے ترکیہ میں شوٹنگ کے منصوبے منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

عوامی ردِعمل صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں رہا، بلکہ ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا دائرہ بھی وسیع ہو گیا ہے۔ ترک اشیاء خریدنے سے گریز کیا جا رہا ہے جبکہ ترکیہ کو سیاحتی مقام کے طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جو ماضی میں بھارتی سیاحوں کے لیے ایک پسندیدہ مقام تھا۔

ذرائع کے مطابق، ترک نشریاتی ادارے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بند کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابق ٹوئٹر) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں 8 مئی 2025ء کو بھارتی حکومت کی جانب سے ایک ایگزیکٹو آرڈر موصول ہوا، جس کی روشنی میں 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کیے گئے۔ ان میں کئی غیر ملکی میڈیا اداروں کے اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت کی جانب سے یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران چین، ترکیہ اور آذربائیجان نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی اور بھارتی جارحیت پر تنقید کی۔ ان ممالک نے کھل کر پاکستان کے دفاعی مؤقف کی تائید کی، جس پر بھارتی عوام اور حکومت کی جانب سے شدید ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

MYK News

Recent Posts

چین نے اروناچل پردیش کو "زَنگ نان” قرار دے دیا، مودی حکومت سفارتی بحران کا شکار

نئی دہلی/بیجنگ: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی ایک اور بڑا جھٹکا سہہ گئی ہے، کیونکہ چین نے…

4 منٹس ago

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ) — پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی…

42 منٹس ago

عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی

لاہور (ایم وائے کے نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم…

52 منٹس ago

پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے والا بھارتی شہری گرفتار، انتہا پسندوں کے ہاتھوں بدترین تشدد کا شکار

ایم وائے کے نیوز — بھارت میں پاکستان کی حمایت کرنا ایک بار پھر جرم بن گیا۔ مغربی بنگال کے علاقے…

5 گھنٹے ago

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر حملہ، ایک جاں بحق، 10 زخمی۔ ایم پی اے محفوظ رہے

(ایم وائے کے نیوز) — کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی مدد…

5 گھنٹے ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ لازوال دوستی اور اخوت کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے…

5 گھنٹے ago