ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں بڑی کمی
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں بڑی کمی
نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ایلون مسک کی دولت میں گزشتہ دن کے دوران 21 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے مگر وہ اب بھی دنیا کے امیر ترین فرد کے طور پر اپنا مقام برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق، ایلون مسک کی دولت میں یہ کمی اس وقت آئی جب ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 11 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں، جس کے سبب ان کی دولت میں اتنی بڑی کمی واقع ہوئی۔
اس کمی کے باوجود، ایلون مسک کی موجودہ دولت اب بھی 241 ارب ڈالرز کے قریب ہے، جو انہیں دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر برقرار رکھتی ہے۔ ان کے بعد دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں، جن کی دولت میں بھی 5 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔ بیزوس کی مجموعی دولت اب 204 ارب ڈالرز ہے۔
فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی دولت 157 ارب ڈالرز ہے، جو انہیں پانچواں امیر ترین شخص بنا رہی ہے۔
نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان کی جانب سے مار گرائے گئے دوسرے بھارتی رافیل طیارے کی بھی…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ) — حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کی کارکردگی عالمی سطح پر زیرِ…
کراچی (ایم وائے کے نیوز) — پاک بحریہ نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس…
اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…