ہیٹی کے وزیراعظم گیری کونیل پر قاتلانہ حملہ ، محافظوں نے بچا لیا
ہیٹی کے وزیراعظم گیری کونیل پر قاتلانہ حملہ ، محافظوں نے بچا لیا
ہیٹی کے وزیراعظم گیری کونیل پر ایک خطرناک گینگ کے کارندوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، وزیراعظم اسپتال کے قریب نشانہ بنے جہاں حال ہی میں سیکیورٹی فورسز نے گینگسٹرز کا قبضہ ختم کرایا تھا۔ وزیراعظم اسپتال کی بحالی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔
حملے کے دوران وزیراعظم کو ان کے محافظوں نے فوراً گھیرے میں لے لیا اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ فائرنگ میں 2 سے 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
وزیراعظم گیری کونیل کو رواں سال جون میں عبوری صدارتی کونسل نے مقرر کیا تھا، جس کی تشکیل اقوام متحدہ کی حمایت سے عمل میں آئی تھی۔ ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ملکی پولیس اور کینیا کی سیکیورٹی فورسز پر ہے۔
ہیٹی میں گینگسٹرز کی بھرمار ہے اور دارالحکومت کے 80 فیصد علاقے پر ان کا قبضہ ہے۔ قتل، جنسی زیادتی، اور اغوا برائے تاوان کے واقعات یہاں عام ہیں۔ حالیہ دنوں میں گینگسٹرز کے درمیان جاری خونی جھگڑوں کا اختتام ہوا ہے، اور ملک میں امن قائم ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…
اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…