Categories: کھیلورلڈ

پیرس اولمپکس: خاتون باکسر کے مقابلے میں مرد ٹرانسجینڈر کی شرکت پر ہنگامہ

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے

پیرس اولمپکس: خاتون باکسر کے مقابلے میں مرد ٹرانسجینڈر کی شرکت پر ہنگامہ

پیرس: پیرس اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں خاتون کے مقابلے میں مرد ٹرانسجینڈر کو اتارنے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

پیرس اولمپکس کے دوران جمعرات کو الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کو محض 46 سیکنڈز میں شکست دے دی۔ کارینی نے انکشاف کیا کہ ایمان خلیف کے مکے ان کے پورے کیرئیر میں سب سے زیادہ سخت اور طاقتور تھے۔ مقابلے کے ابتدائی مراحل میں ایک مکے نے کارینی کی چِن سٹریپ کو بھی اکھاڑ دیا جس سے ان کی شارٹس خون سے بھر گئی۔

کارینی نے اس موقع پر خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب جاری ہوگیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کو جنسی اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے عالمی چیمپئن شپ سے نااہل قرار دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور صارفین نے اولمپکس کی جینڈر پالیسیز پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

web

Recent Posts

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

6 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

7 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…

7 گھنٹے ago

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…

8 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…

9 گھنٹے ago

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…

9 گھنٹے ago