یہ میزائل اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی رافیل کی تیار کردہ اسپائک این ایل او ایس ہے
جدید میزائل سے اسمٰعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا گیا:اسرائیلی دفاعی ماہرین کا دعویٰ
اسرائیلی دفاعی ماہرین کے مطابق اسرائیل نے حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو جدید گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی رافیل کی تیار کردہ اسپائک این ایل او ایس ہے، جو کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔
اسپائک این ایل او ایس میزائل کو عام طور پر ٹینکس کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنے ہدف تک غیر معمولی رفتار سے پہنچتا ہے اور اپنے فضائی راستے اور ہدف کی ویڈیو بھی ریئل ٹائم میں فراہم کرتا ہے۔ یہ میزائل الیکٹرو آپٹیکل سینسرز کی مدد سے اپنے ہدف کو تلاش کرتا ہے۔
یہ میزائل 50 کلومیٹر سے لے کر 2500 کلومیٹر تک اپنے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ زمینی نظام سے لانچ کرنے پر اس کی رینج 20 میل ہے۔ یہ نظام بیک وقت چار میزائلوں کو لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے ڈرونز اور دوسرے طیاروں کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت بھی اسپائک این ایل او ایس میزائل کا بڑا خریدار ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسمٰعیل ہنیہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے، جہاں ان کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ کیا گیا جس میں وہ شہید ہو گئے۔ یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بنا ہے۔
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…
اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…