پوٹن نے قرآن پاک کو چوما اور سینے سے لگایا
پوٹن نے قرآن پاک کو چوما اور سینے سے لگایا
روسی صدر ولادیمیر پوٹن 13 سال بعد اچانک چیچنیا کے دورے پر پہنچے، جہاں مسلم اکثریتی ریاست کی قیادت نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چیچنیا کے صدر رمضان قادریوف نے روسی صدر پوٹن کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات پر غور کیا اور فوجی، تجارتی، اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ دورہ اس لحاظ سے خاص تھا کہ روسی صدر 2011 کے بعد پہلی بار چیچنیا آئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، اور رمضان قادریوف متعدد بار میڈیا میں ولادیمیر پوٹن کو اپنا قریبی دوست قرار دے چکے ہیں۔
گروزنی میں قیام کے دوران صدر پوٹن، رمضان قادریوف اور چیچنیا کے مفتی اعظم کے ہمراہ دارالحکومت کی تاریخی جامع مسجد، عیسیٰ علیہ السلام مسجد، بھی تشریف لے گئے جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا۔
اس موقع پر روسی صدر کو قرآن مجید کا ایک نایاب نسخہ تحفے میں پیش کیا گیا، جسے انہوں نے عزت و احترام کے ساتھ بوسہ دیا اور پھر اپنے سینے سے لگا لیا۔
چیچنیا کے مفتی اعظم نے اس تقریب میں سورۃ انفال کی ایک آیت کی تلاوت کی اور اس کا روسی زبان میں ترجمہ بھی پیش کیا، جسے روسی صدر نے غور سے سنا۔
کراچی (ایم وائے کے نیوز) — پاک بحریہ نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس…
اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…