خدا نے امریکہ کی حالت بہتر کرنے کیلئے مجھے موت سے بچایا :ٹرمپ
خدا نے امریکہ کی حالت بہتر کرنے کیلئے مجھے موت سے بچایا :ٹرمپ
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ملک کی موجودہ حالت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا موجودہ دور میں ٹوٹا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اس کا حوصلہ پست ہے۔
سابق صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ خدا نے انہیں موت سے اس لیے بچایا تاکہ وہ ملک کی حالت کو بہتر بنا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 جولائی کو پنسلوینیا میں ایک انتخابی اجتماع کے دوران ایک مسلح شخص نے انہیں گولی کا نشانہ بنایا، جس میں ان کا کان زخمی ہوا تھا اور ایک شہری ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا ملک "انتہائی بیمار” ہے اور اس کے حوصلے نہایت پست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے محفوظ رہ جانے کا یہ بھی سبب ہو سکتا ہے کہ خدا نے ان کی حفاظت کی۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ماہرین کے مطابق، اتنی کم فاصلے سے نشانہ چوک جانا بہت مشکل ہوتا ہے، اور حملہ آور شاید جلدی میں تھا۔
سابق صدر نے سیکرٹ سروس کے ارکان کی تعریف کی جو فوراً ان کی حفاظت کے لیے حرکت میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت دلیر تھے اور سیکنڈوں میں ان پر حملے سے بچانے کے لیے ڈھال بن گئے۔ تاہم، ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ حملہ آور کے موجود ہونے کے دوران وہاں کوئی حفاظتی اہلکار موجود نہیں تھا۔
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد یہ سوال اٹھا ہے کہ حملہ آور ٹرمپ پر فائرنگ کرنے میں کس طرح کامیاب ہوا۔ کئی افراد نے سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کیمبرلی شٹل سے سبک دوش ہونے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔
لندن: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں اُن پر ایک شدید اور خطرناک…
لاہور / نئی دہلی (ویب ڈیسک) — بھارت کی جانب سے اچانک اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان واپس…
دبئی اور لاہور (ویب ڈیسک) — ٹک ٹاک کی دنیا میں شہرت پانے والے مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو…
پنجاب حکومت نے سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے…
ویٹی کن سٹی کے اعلامیے کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر…
اسلام آباد کے پوش علاقے جی-10 میں قائم ایک نجی ہاسٹل میں اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان فیروز…