Categories: ورلڈ

حسن شریف کو امریکہ میں گولی لگ گئی

حسن شریف جان کی بازی ہار گئے

امریکہ میں حسن شریف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  حسن شریف امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد کے باہر اپنی گاڑی میں صبح چھ بجے کے قریب  جا رہے تھے ۔ وہاں پر حسن شریف پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ امام مسجد حسن شریف گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے، حسن شریف کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ تاہم پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا، قتل کی وجوہات تا حال معلوم نہ ہو سکیں البتہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز اہم  پاکستانی سیاسی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں جے یو آئی (جمعیت علمائے اسلام) رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بتایا جا رہا تھا کہ قاری خیر اللہ دھماکے میں محفوظ رہے تھے۔

پاکستانی نجی ٹی وی  چینل کےمطابق جے یو آئی کے پی کے رہنما قاری خیراللہ اپنی گاڑی پر  سفر کر رہے تھے کہ  ایک دم اچانک دھماکہ ہو گیا۔ پولیس نے دھماکی کی تصصدیق کی تھی۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago