کمرہ عدالت میں کیس کی سماعت کرنے کہ کہ بعد خاتون جج نے ملزم کو سزا سنائی تو مجرم نے بے بس ہو کر خاتون جج کو مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔ امریکا میں سزا سنانے پر مجرم نے خاتون جج پر مکوں کی بارش کردی، یہ عجیب واقعہ امریکا کے شہر لاس ویگاس میں پیش آیا ہے جہاں پر ایک ملزم کو عدالت میں سزا سنائی گئی تھی۔
پاکستانی نجی تی وی چینل نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کلارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ عدالت میں بدھ کے روز تیس سالہ ملزم ڈیوبرا ریڈن کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ جہاں اسے نیواڈا اور ٹیکساس میں کئی جرائم میں ملوث ہونے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کو سزا خاتون جج میری کی ہولتھو نے سنائی جسے ملزم برداشت نہ کرسکا اور غصے میں آکر مجرم نے خاتون جج کی بینچ پر چھلانگ لگائی اور جج کو مکے مارنا شروع کردیے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون جج مجرم سے مکے کھانے کی وجہ سے زمین پر گرگئیں۔
کمرہ عدالت میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم ملزم نے سیکورٹی اہلکاروں پر بھی مکے برسادیے جس کی وجہ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ اسکے بعد دو سے تین سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ لیا اور اسے کمرہ عدالت سے باہر لے گئے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…