"معاہدہ ابراہیمی کا مقصد مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے” – نجم سیٹھی کا انکشاف

سینئر صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ "معاہدہ ابراہیمی” (Abraham Accords) کا بنیادی مقصد تمام مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے۔ ان کے مطابق اس عالمی منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر چار مسلم ممالک کو راضی کیا گیا اور اب باقی ممالک کو بھی آہستہ آہستہ اس صف میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جن میں پاکستان کو بھی اشارے دیے جا چکے ہیں۔

ایم وائے کے نیوز ٹی وی کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو واضح طور پر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اگر دیگر اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں تو آپ کو بھی تیار رہنا چاہیے، کیونکہ پھر آپ کے لیے بھی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ ان کے بقول پاکستان کی جانب سے غالباً یہی مؤقف اختیار کیا گیا ہوگا کہ ’’جب وقت آئے گا تو ہم بھی باقی مسلم ممالک کی صف میں کھڑے ہوں گے۔‘‘

نجم سیٹھی نے گفتگو میں مزید کہا کہ ’’اصل پریشانی ہمیں اسرائیل اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے ہے۔ دونوں ممالک نہ صرف دفاعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو انٹیلیجنس اور عسکری امداد بھی فراہم کر رہے ہیں، جو کہ پاکستان کے لیے ایک اسٹریٹجک چیلنج ہے۔‘‘ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ ماضی سے ہی اس خواہش کا اظہار کرتی رہی ہے کہ کسی طریقے سے بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو کمزور کیا جائے کیونکہ ان کا اتحاد پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

اس حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’’اگر سعودی عرب جیسا مرکزی اسلامی ملک اسرائیل کو تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان جیسے ممالک کے لیے ان کے خلاف کھڑا ہونا آسان نہیں ہوگا۔ ایسے میں پاکستان کو بھی عرب بلاک کے ساتھ ہی کھڑے ہونے پر مجبور ہونا پڑے گا۔‘‘ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اب تو بات یہاں تک آ گئی ہے کہ ’’مزاحمتی تنظیموں‘‘ کو بھی پسِ پردہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ بھی مستقبل میں اس تناظر میں خود کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے تیار رہیں، کیونکہ ان کی مدد کرنے والے ممالک بھی اگر اسرائیل کو تسلیم کر لیتے ہیں تو ان تنظیموں کے لیے حمایت کا دروازہ بند ہو جائے گا۔ آخر میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ’’پاکستان کا اصل مسئلہ فلسطین نہیں بلکہ کشمیر ہے۔ فلسطین کا مسئلہ عرب دنیا کا مسئلہ رہا ہے، اور اگر وہی عرب ممالک اسرائیل کو قبول کر لیتے ہیں تو پاکستان اکیلا کھڑا نہیں ہو سکتا۔ شاید ہم پہلے ہی یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ ‘جب وقت آئے گا، ہم بھی تیار ہوں گے۔’‘‘

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 مہینہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 مہینہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago