Categories: ورلڈ

کیا لاس اینجلس میں تباہ کن آگ جان بوجھ کر لگائی گئی؟

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی اس آگ کے نتیجے میں اب تک 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

کیلیفورنیا:لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، پولیس اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ آیا لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے یا نہیں۔ آگ لگانے کے شک میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فائرفائٹرز کی سخت کوششوں کے باوجود آگ اب تک بے قابو ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے چلنے والی ہواؤں سے مزید شعلے بھڑکنے کا خطرہ موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق، لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ متعدد اسکولز اور یونیورسٹی کیلیفورنیا بند کر دیے گئے ہیں۔ کچھ فائرفائٹرز کی جانب سے پانی ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ تاہم، حکام نے فائرفائٹرز کے پاس پانی کی کمی کی بات کی تردید کی ہے۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی اس آگ کے نتیجے میں اب تک 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ شہر میں گھروں، عبادت گاہوں اور دیگر تعمیرات کی تعداد میں 10 ہزار سے زیادہ عمارتیں جل کر خاک ہو گئی ہیں۔ گھر اور کاروبار راکھ میں مل گئے ہیں اور ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ پیسیفک پیلیسیڈس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 5300 عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ شہر کے باہر ایٹن میں لگی آگ سے مزید 5000 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ یہ لاس اینجلس کی تاریخ میں سب سے مہلک آگ ہے۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago