ایران میں پھنسے 700 سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی، 216 طلباء بھی شامل

تفتان (ایم وائے کے نیوز) — ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 216 طلباء سمیت 700 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

پیر کے روز 374 سے زائد پاکستانیوں کو ایران سے بذریعہ 9 بسوں کے تفتان پہنچایا گیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق واپس آنے والوں میں زائرین، طلباء، تاجر اور دیگر پاکستانی شہری شامل ہیں، جنہیں بارڈر کراس کروانے کے لیے مؤثر اور سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے افراد میں 160 عام شہریوں کے علاوہ ایران میں زیر تعلیم 214 پاکستانی طلباء بھی شامل تھے، جنہیں 5 بسوں کے ذریعے تفتان لایا گیا۔ ایران میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستانی حکام نے ہنگامی اقدامات کیے اور تفتان بارڈر پر امیگریشن، سیکیورٹی اور امدادی سہولیات کو مؤثر بنایا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سے ایران جانے والوں کی امیگریشن عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، اور صرف ایران سے پاکستان واپس آنے والوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان، وزارت خارجہ، اور پاکستانی سفارتخانے کی مسلسل کوششوں سے یہ انخلاء ممکن ہو پایا، جبکہ ایرانی حکام سے بھی مسلسل رابطے میں رہ کر پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور واپسی کو یقینی بنایا گیا۔

MYK News

Recent Posts

جی 7 ممالک کی اسرائیل کے حق میں صف بندی، ایران پر کشیدگی پھیلانے کا الزام

اوٹاوا (ایم وائے کے نیوز) کینیڈا میں ہونے والی جی 7 سمٹ کے دوران دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں…

27 منٹس ago

ایران-اسرائیل جنگ: پاکستان میں ایرانی پٹرول کی ترسیل بند، پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں

کوئٹہ (ایم وائے کے نیوز) – مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی نے پاکستان…

45 منٹس ago

واٹس ایپ کا اہم نیا قدم: صارفین سے معاوضہ لینے کی تیاری

نیویارک (ایم وائے کے نیوز) — انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس…

2 گھنٹے ago

اسرائیل، ایران کشیدگی کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ امریکہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا

اسلام آباد/واشنگٹن — مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ اور ممکنہ خطے گیر اثرات کے…

18 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی (ایم وائے کے نیوز) — ملکی معیشت میں اتار چڑھاؤ کے دوران سونے کی قیمت میں کمی کی خبر…

19 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے…

2 دن ago