اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس اب معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تمام مقامی و بین الاقوامی پروازیں شیڈول کے مطابق بحال کر دی گئی ہیں، اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے تازہ ترین پرواز شیڈول کی تصدیق ضرور کریں۔
یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان کی فضائی حدود محدود کر دی گئی تھی، جس کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔ بحالی کے اس فیصلے سے نہ صرف ہوائی سفر معمول پر آئے گا بلکہ کاروباری و سفارتی سرگرمیوں میں بھی روانی پیدا ہونے کی توقع ہے۔