بدھ, جولائی 30, 2025, 6:36 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بری خبر

in اہم خبریں, کھیل
0 0
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دبئی (ایم وائے کے نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کسی بھی پاکستانی بلے باز یا باؤلر کو ٹاپ 10 میں جگہ نہیں مل سکی۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر فائز ہیں، جب کہ بھارت کے ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی بیٹر تلک ورما ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے اور انگلینڈ کے فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر کی ایک درجہ ترقی کے بعد وہ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں، جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادو ایک درجہ نیچے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ دیگر نمایاں بیٹرز میں سری لنکا کے پتھم نسانکا ساتویں، نیوزی لینڈ کے ٹِم سائفرٹ آٹھویں، سری لنکا کے کوشل پریرا نویں اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستانی بیٹرز میں بابر اعظم 12ویں اور محمد رضوان 13ویں پوزیشن پر بدستور موجود ہیں۔ محمد حارث 30ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جب کہ حسن نواز اور صائم ایوب بالترتیب 47ویں اور 62ویں نمبر پر ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد پہنچے ہیں۔ کپتان سلمان آغا دو درجے تنزلی کے بعد 77ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بولرز کی فہرست میں بھی پاکستان کو کوئی مقام نہ مل سکا۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سرفہرست ہیں، جب کہ انگلینڈ کے عادل راشد دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارت کے ورون چکرورتی تیسرے، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تین درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دیگر بولرز میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چھٹے، بھارت کے روی بشنوئی ساتویں، سری لنکا کے مہیش ٹھیکشانا آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نویں اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستانی بولرز میں حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی میں معمولی بہتری آئی ہے، اور وہ بالترتیب 19ویں، 20ویں اور 35ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Previous Post

سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی انتقال کر گئے

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کا چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس، رپورٹ طلب

مزیدخبریں

اہم خبریں

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

07/24/2025
اہم خبریں

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

07/24/2025
اہم خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

07/23/2025
اہم خبریں

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

07/23/2025
اہم خبریں

اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر زمین نالے میں آپریشن مکمل، گاڑی سمیت بہہ جانیوالے باپ بیٹی کا سراغ نا مل سکا

07/23/2025
اہم خبریں

گلے میں دھاتی چین، خاتون مریضہ کا شوہر ایم آر آئی مشین میں پھنس کر ہلاک

07/23/2025
Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کا چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس، رپورٹ طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

07/24/2025

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

07/24/2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

07/23/2025

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

07/23/2025

اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر زمین نالے میں آپریشن مکمل، گاڑی سمیت بہہ جانیوالے باپ بیٹی کا سراغ نا مل سکا

07/23/2025

گلے میں دھاتی چین، خاتون مریضہ کا شوہر ایم آر آئی مشین میں پھنس کر ہلاک

07/23/2025

جون 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« مئی   جولائی »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd