اڈیالہ جیل سے موبائل فونز برآمد، 3 قیدی اٹک جیل منتقل، 5 ملازمین معطل
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہونے پر 3 قیدیوں کو اٹک جیل منتقل جبکہ غفلت برتنے کے الزام میں 5 جیل ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران ٹریفک وارڈن کے قتل کیس میں سزا یافتہ راجہ رعد، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ایک ملازم کے قتل کیس میں قید ملک حماد اور قیدی شازیب ولد اکرم سے موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق موبائل فونز کی برآمدگی کے بعد تینوں قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
قیدیوں تک موبائل فون پہنچنے میں مبینہ غفلت برتنے پر 5 جیل ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔













