مظفرگڑھ کینال میں باراتیوں کا رکشا نہر میں گرنے کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد 6 بچے تاحال لاپتا ہیں، جن کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی۔
ریسکیو ٹیمیں نہر میں لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔













