کراچی: منشیات کیس میں انمول عرف پنکی بری
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں دو شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
وکیلِ صفائی کے مطابق علی اور فہمیدہ کو 2024 میں بری کیا جاچکا ہے، جبکہ انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کردیا۔












