ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی
ملتان میں 15 سالہ وسیم عباس کے کار سے کچلے جانے کے واقعے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاں زیرکفالت بچوں کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانے میں زیرکفالت 16 بچوں کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر بچوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ بچوں کی منتقلی کے بعد یتیم خانے کی دونوں عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں۔ یتیم خانے کی رجسٹریشن کی درخواست پہلے ہی مسترد کی جاچکی تھی۔
بیورو کے مطابق یتیم خانہ چلانے والی این جی او کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔













