راولپنڈی پولیس کے مطابق گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے طلائی زیورات مدعی مقدمہ کے حوالے کردیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ چند روز قبل ملازمت حاصل کرنے کے لیے گھر آئی تھی اور موقع ملتے ہی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کے بعد ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمہ کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔











