اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری سالک کے پاس الزامات کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، بصورت دیگر انہیں عدالت میں لے کر جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ وفاقی وزیر ہیں، الزام تراشی کے بجائے ثبوت پیش کریں، چوہدری سالک کو ہرجانے کا نوٹس بھجواؤں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک کہتے ہیں کہ پرویز الٰہی کی حکومت سب سے بہترین تھی، لیکن جب وہ بارش کے دوران گجرات گئیں تو وہاں اتنا پانی جمع تھا کہ ان کی گاڑی ڈوب گئی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر حکومت اتنی کرپٹ ہے تو وہ وزیر بن کر کیوں بیٹھے ہیں؟ میں کسی کی نہیں سنتی اور پنجاب میں افسران کی تعیناتیاں میرٹ پر کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارش پر آنے والے افسران ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتے ہیں۔












