Categories: کاروبار

فی تولہ سونا 4200 روپے سستا ہوگیا

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20ڈالر کی کمی  ہوگئی ہے۔ 20 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت  2057 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گرنے کی وجہ سے پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 4200روپے کی کمی سے 219400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 3601روپے کی کمی سے 188100روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2600 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.14روپے کی کمی سے 2229.08روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کم ہو کر 285 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 284 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔

ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار 956 پوائنٹس پر تھا جس میں اب  تک 628 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 63 ہزار 584 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

4 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

4 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

4 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

4 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

4 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

4 ہفتے ago