پاکستان کی نوجوان خوبصورت لڑکی بھارتی نوجوان سے شادی کرنے بھارت پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

پاکستان کی نوجوان لڑکی آخرکار 5 سال بعد بھارت میں اپنی محبت کو پانے میں کامیاب ہو گئی۔ جویریہ خانم اپنے منگیتر سے شادی کرنے کیلئے ہمسائے ملک پہنچ گئی ہے جہاں اس کا پھولوں سے استقبال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جویریہ خانم کی 5 سال قبل بھارتی شہری سمیر کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔

کورونا وباء کے دنوں میں روکی گئی 21 سالہ جویریہ خانم کی شادی قریباً 5 برس کے طویل انتظار میں بدل گئی تھی، کیونکہ بھارت کی جانب سے جویریہ کو ویزا جاری نہیں کیا جارہا تھا، بھارت نے دو مرتبہ جویریہ کا ویزا مسترد کردیا تھا۔ ان کے منگیتر سمیر  نے ویزہ اپروو ہونے پر کہا ہے کہ میں بھارتی حکومت کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، جب نیتیں صاف ہوں تو سرحدوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سمیر اور جویریہ جنوری میں شادی کریں گے جس کے بعد جویریہ طویل مدتی ویزا کے لیے بھارت میں اپلائی کریں گی۔

جویریہ نے بتایا ہے کہ مجھے 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔ میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔ یہاں آتے ہی مجھے بہت پیار مل رہا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں شادی کی رسم ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اختتام اور خوشگوار آغاز ہے۔ جویریہ  نے مزید کہا کہ گھر میں سب خوش تھے۔ مجھے یقین نہیں آرہا کہ مجھے پانچ سال بعد ویزا مل گیا ہے۔

جویریہ کے منگیتر سمیر نے بتایا ہے کہ میں جرمنی میں پڑھتا تھا اور 2018 میں گھر آیا تو والدہ کے فون میں جویریہ کی تصویر دیکھی تو میں نے جویریہ کے ساتھ شادی کی خواہش اظہار کردیا اور اب ہماری شادی ہونے جا رہی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago