Categories: کاروبار

سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ ڈالر کا ریٹ کتنا کم ہوا؟

امریکی ڈالر 6 پیسے گرنے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں بند ہو گیا

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سونے کی قیمت میں  تین سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق تین سو روپے اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا فی تولہ نیا ریٹ 2 لاکھ 16 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر 6 پیسے گرنے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں بند ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کاروباری ہفتے کے آج دوسرے روز امریکی ڈالر گراوٹ کے بعد 281 روپے 22 پیسے کی سطح پر بند ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281 روپے 28 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا تھا جبکہ ڈالر میں  پاکستانی روپے کے مقابلے 12 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں چولہے تو ٹھنڈے ہو گئے  ہیں لیکن نان بائیوں کی جیبیں ضرورت سے زیادہ  گرم ہو رہی ہیں۔ وہ نان اور اور روٹی کی من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں  اور شہریوں کو پریشان کر رہے ہیں۔جبکہ انتظامیہ  خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور تجاوز خوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 25روپے والانان40روپے کا مل رہا ہے۔ جبکہ سادہ روٹی12کی بجائے25روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago