بینکوں کے ذریعے رقم منتقل کرنے والوں کے لیے بڑا الرٹ۔ ایف بی آر نے کیش ٹرانزیکشنز پر نگرانی سخت کر دی

اسلام آباد(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت ہائی رسک کیش ٹرانزیکشنز پر نگرانی کا دائرہ مزید سخت کر دیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق، اب بینکوں کے ذریعے بڑی مالیت کی کیش ٹرانزیکشنز پر نہ صرف ٹیکس لاگو ہوگا بلکہ خودکار سسٹمز کے ذریعے ریئل ٹائم ٹریکنگ بھی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر خودکار طور پر ٹریسنگ کی جائے گی اور ایسی ٹرانزیکشن پر 20.79 فیصد ٹیکس بھی لاگو ہو گا۔ مزید برآں، اگر کوئی شخص ایک ہی لین دین میں 2 لاکھ سے زائد کیش بینک میں جمع کرائے گا تو وہ رقم لیجر میں کریڈٹ نہیں کی جائے گی جب تک وہ اس کی مکمل وضاحت اور ثبوت فراہم نہ کر دے. ایف بی آر نے مشکوک لین دین پر قابو پانے کے لیے ہائی رسک ٹرانزیکشنز کے لیے سخت ٹریکنگ سسٹم نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت ٹیکس قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی کو خودکار سسٹمز سے فوری شناخت کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، متعلقہ بینک بھی ایسی مشتبہ ٹرانزیکشنز کی اطلاع ایف بی آر کو دینے کے مجاز ہوں گے، تاکہ مالیاتی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات منی لانڈرنگ، کالے دھن کے لین دین اور ٹیکس چوری جیسے جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ایف بی آر مستقبل میں مزید اقدامات کا عندیہ بھی دے چکا ہے تاکہ پاکستان کے مالیاتی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ اور شفاف بنایا جا سکے۔ ایسے افراد یا ادارے جو بڑے پیمانے پر نقدی میں لین دین کرتے ہیں، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مالی معاملات کی درست دستاویزات اور وضاحت ہمہ وقت تیار رکھیں تاکہ کسی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago