اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 15 جولائی سے ہو گیا ہے، جس سے پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے عوام مزید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اور اب یہ 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب، حکومت نے کچھ حد تک عوام کو ریلیف بھی دیا ہے۔ مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پہلے ہی جولائی کے آغاز میں یکم تاریخ کو پیٹرول 8 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 39 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔ مہنگائی کا تسلسل جاری ہے اور اب ماہ کے وسط میں مزید اضافہ عوام کے لیے ایک اور صدمہ بن گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں گراوٹ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی بھی برقرار رکھی گئی ہے، جو کہ بوجھ میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر 75 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، جو کہ مجموعی قیمت کا ایک بڑا حصہ بنتی ہے۔
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک اور پراسرار موت کی تفتیش میں نیا موڑ…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — پاکستان میں چینی کی درآمد کے حوالے سے جاری حکومتی منصوبے…
ممبئی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) بالی وڈ کی چکاچوند دنیا میں ایک اور ستارہ ہمیشہ کے لیے خاموش…
قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں واقع ٹی ایچ کیو اسپتال میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک…
کیلیفورنیا (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کی ممکنہ تاریخ کا تعین کر لیا…